English

معیار کی پالیسی

آلیانزای ایف یوہیلتھ انشورنس کی تخلیق اس وژن کے ساتھ کی گئی تھی کہ اسے صارفین کی پسندیدہ ترین ہیلتھ انشورنس کمپنی بنایا جائے۔

  • ایک ذمہ دار ہیلتھ انشورر کی حیثیت سے، ہمارا عزم ہے کہ ہم اپنے معزز صارفین کو معیاری ہیلتھ کیئر کے نظام کے ذریعے صحت کی بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
  • ہم اپنے نظام میں مزید بہتری لاکر اس کومکمل شفاف بنانے اور بااخلاق کاروباری طرزعمل کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
  • ایک ذمہ دار ایمپلائر ہونے کی حیثیت سے ہم ا س بات کو یقینی بنانے پرخاص توجہ دیتے ہیں کہ ہمارے دفاتر میں ہر جگہ تحفظ، حفاظت، صاف صفائی اور ماحول دوست فضا قائم رہے۔
  • ہم اپنی ہاٹ لائنز کو ہر وقت کارآمد، مستعد اور مددگار رکھنے کے عزم پر عمل پیرا ہیں تاکہ ہم اپنے معزز صارفین کو درپیش کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ان کی ضروریات موثر طور پر پوری کرسکیں۔
  • ایک ذمہ دار ایمپلائر ہونے کے ناطے ہم اپنے قابل ملازمین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
  • آلیانزای ایف یو ہیلتھ انشورنس کے ہر ملازم کیلئے لازمی ہے کہ وہ معیار کی پالیسی اپنائے اور ہم اس پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہیں۔
  • جدید رجحانات کے تحت کام کے ماحول میں آنے والی تبدیلیوں کے مطابق ہمارے معیار کی پالیسی کا ہر دوسال بعد جائزہ لیا جاتا ہے۔

We are just a call away 021 111 HELP 00